نمائندہ خصو صی روزنامہ پاکستان حاجی رفیق انتقال کر گئے‘ آج نمازجنازہ

  نمائندہ خصو صی روزنامہ پاکستان حاجی رفیق انتقال کر گئے‘ آج نمازجنازہ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) روزنامہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی،سینئر صحافی حاجی رفیق رانا اچانک دماغ کی شریان پھٹنے سے خالق حقیقی سے جاملے مرحو م کو گزشتہ روز اچانک بلڈ پریشر بڑھ جانے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے کے پیش نظر انہیں وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کیا گیا جہاں پہنچ کر ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کی وفات پر شہر کے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

سیاسی و سماجی حلقوں اور صحافیوں کی جانب سے ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں چک نمبر پانچ ڈبلیو بی میں اد ا کی جائے گی جبکہ گروپ لیڈ ر مختار احمد بھٹی،شاہد پرویز چوہدری،ارسلان سلیم،وحید احمد بھٹی، انوار آفتاب، حافظ عبدالمالک، شاہد نیاز بھٹو،شیخ خالد مسعود، شفقت یعقوب، میاں وحید الرحمان،فیاض حشمت چوہدری، ڈاکٹر عرفان،شیخ عدنان، شیخ محمد رمضان،عدیل ارشد، خالد مغل،عظمان رانا سمیت دیگر صحافیوں نے کیا انہوں دکھ کی اس گھڑی میں ہم حاجی رفیق رانا کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

نمازجنازہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -