پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کی ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان سے ملاقات‘ مختلف ...

  

ہارون آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے وفد کے(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہمرا ہ ڈ پٹی کمشنر بہاولنگر شعیب خان جدون سے ملاقات کی اور انہیں فرینڈز آف بہاول نگر فورم کی تشکیل پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس فورم سے کرونا کی وبا میں ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی مدد سے غریب طبقے کو ریلیف ملے گا اور پی ٹی آئی کی حکومت سماجی خدمت کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان کے ہمراہ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک خالد فاروق اعوان،ڈائریکٹر چٹان چائے ملک بلال،عثمان بسراء اور ملک احمد ہیپی بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں چٹان گروپ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو پندرہ لاکھ نقد،پچاس ہزار ماسک اور ڈاکٹرز و طبی عملہ کے لیے تین سو پچاس پی پی ایز اور تین سو پچاس سرجیکل گلوز کا عطیہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینا بہت بڑی عبادت ہے اور کرونا کی وبا میں تمام مخیر حضرات کو حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہئیے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے ڈی پی او بہاولنگر قدوس بیگ سے بھی ملاقات کی اور چٹان گروپ کی جانب سے ضلع بھر کی پولیس کے نوجوانوں کے لیے فیس ماسک اور گلوز بھی دیئے او ر ریسکیو کے ضلعی انچارج سے بھی ملاقات کی اور ضلع بھر میں ریسکیو کے جوانوں کے لیے سرجیکل کٹس،فیس ماسک اور گلورز پیش کیے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -