حکومت کرونا معاملے پر سستی کا مظاہرہ کررہی ہے‘ ملک احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی شکست سے دوچار کردیا،اس (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
سے بچنے کیلئے اجتماعی توبہ و استغفار کی ضرورت ہے،حکمران خود بھی توبہ کریں اور عوام سے بھی اپیل کریں کہ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں،حکومت ابھی تک قوم کو اعتماد میں نہیں لے سکی،قرنطینہ سینٹرز میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مطلوبہ ضروری سامان بھی مہیانہیں کیا جا سکا،ٹائیگرفورس کی بجائے قوم کو رضاکاروں کی ضرورت ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کی روک تھام میں سستی کا مظاہرہ کررہی ہے،بار بار اعلانات کہ کورونا سے مقابلہ کریں گے مقابلے کی بجائے اللہ پاک سے رجوع کرنا چاہیے اور توبہ استغفار کرنا چاہیے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ملکی سیاسی قیادت اور ادارے ملکر لائحہ عمل طے کریں،انہوں نے کہا کہ آج بھی وقت ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان کو بہتر مستقبل کی طرف لے جائیں، عوام اور سیاسی قائدین قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور موجودہ صورتحال میں عبادات نمازِ کی پابندی، زکر ازکار اور صدقہ وخیرات کے زریعے مستحق لوگوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں،انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کے کا رکن سیاست سے بالاتر ہو کراداروں اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
احمد یار