لاک ڈاؤن‘ اقلیتوں کو بھی ہر ممکن ریلیف دیں گے‘ مہندر پال سنگھ
ملتان(نیوز رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور پنجاب مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ کورونا کے لاک ڈاؤن کے دوران اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،وہ بھی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
پاکستانی شہری ہیں،انہیں بھی دیگر شہریوں کی طرح مکمل حقوق حاصل ہیں۔حکومت ان میں کو ئی فرق نہیں رکھتی۔انہیں بھی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر وفاقی اور پنجاب حکومت نے ان کے اربوں کے مالی پیکیجز کا ا علان کیا ہے جس سے انہیں ریلیف ملے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان کے اقلیتی شہریوں میں راشن کی تقسیم کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہے،اسی میں ہی ہماری بھلائی اور بقا ہے، حالات بہتر ہونے اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پھر ہم ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ مشکل وقت میں ہمیں صبر وحوصلے سے کام لینا ہے۔ہمارے قائدین وزیراعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور اراکین اسمبلی اقلیتوں کوفراموش نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تمام اجناس کا وافر سٹاک موجود ہے اور کسی چیز کی شارٹیج نہیں ہے،ملک کے اقلیتی شہری بھی حکومت کے پیکجزسے فائدہ اٹھائیں۔حکومتی امداد شفاف انداز میں اقلیتی مستحق افراد میں تقسیم کی جائے گی،اور کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ اقلیتی دیہاڑی دار،مزدوروں،بیواؤں یتیموں ومسکینوں کو ان کی دہلیز پر راشن فراہم کیا جائے گا۔
مہندر پال سنگھ