بے ضابطگیاں‘سابق چیف آفیسر کوشو کاز نوٹس

بے ضابطگیاں‘سابق چیف آفیسر کوشو کاز نوٹس

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سابق چیف آفیسر اشفاق حسین کو بے ضابطگیوں، مس کنڈٹ اور سروسز رولز (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ شوکا ز نوٹس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے الزامات عائد کئے ہیں  جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لوکل گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن اشفاق حسین نے مذکورہ ریکارڈ مرتب نہ کیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ایڈمنسٹریٹر اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے فون بھی اٹینڈ نہیں  کیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں  کہا گیا ہے کہ 27مارچ 2020کو لیٹر جاری کیا گیا ہے کہ بطور چیف رپورٹ آپ ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے ہیں  جس پر اشفاق حسین نے غیر معلومات فراہم کیں  ، شوکاز نوٹس کے باوجود اشفاق حسین نے ایس او پی ایز پر عمل درآمد نہیں  کیا اور ٹینڈرز شائع کیلئے بھیجوائے گئے، پہلے سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کو نظر انداز کیا اور جواب نہیں  دیا، اس لئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور 7روز کے اندر جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف آفیسر تحصیل کونسل جلالپور پیروالا کو ڈیپارٹمنٹ نمائندہ تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -