ویڈیوز کی آڑ میں خاتون سے بداخلاقی‘ زمیندار کیخلاف مقدمہ

  ویڈیوز کی آڑ میں خاتون سے بداخلاقی‘ زمیندار کیخلاف مقدمہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) پولیس تھانہ نیو ملتان نے خاتون کو ویڈیوز کی آڑ میں بلیک کرکے بد اخلاقی کرنے کے الزام میں اوباش زمیندار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

آئی تھانہ الپہ کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق وقاص نامی شخص نے دوران تفتیش بتایا کہ اسکی دوسال قبل مہوش بی بی سے شادی ہوئی۔ایک روز وہ گھر گیا تو اسکی بیوی پریشان تھی جس نے اسے بتایا کہ اسکی عمران سے دوستی تھی جس نے اسکی۔نازیبا تصاویر اسے واٹس ایپ کی اور خدایار نامی شخص سے ملنے کا کہا۔بعد ازاں خدا یار نے اسکی بیوی کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے خدایار پر مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کر دی ہے واضح رہے کہ پولیس تھانہ الپہ نے اسی کیس میں خاتون سمیت پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے جس میں پولیس کا اے ایس آئی نوشیروان گرفتار ہے اور جوڈیشیل ریمانڈ پر ہے جبکہ پولیس تھانہ الپہ کے تفتیشی نے موقف اختیار کیا ہے خاتون کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی ہے اور اس کی ویڈیو فلم موجود ہے جس میں ملزم زمیندار خدا یار مرضی کے ساتھ بداخلاقی کرتا ہوا دکھایا گیا ہے اور یہ وقوعہ منظور آباد کا ہے جو کہ تھانہ نیو ملتان کا علاقہ ہے اور بضمن تفتیش تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج کر کے اس کا نیا تفتیشی مقرر کیا جائے جس پر پولیس تھانہ نیو ملتان نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -