پی پی رہنما ملک صغیر بھٹہ کے بھائی کی پراسرار موت‘ والدہ کی طرف سے بہو پر قتل کا الزام‘ تھانہ مظفر آباد میں رپٹ درج
ملتان(سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے رہنما ملک صغیر بھٹہ کے بھائی انتقال کرگئے والدہ کی طرف سے بہوپر قتل کا (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
الزام تھانہ مظفر آباد میں رپٹ درج کرا دی تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیرینہ رہنما اور کارکن ملک صغیر بھٹہ کے چھوٹے بھائی ملک قدیر بھٹہ کی شادی سات سال قبل مجاہد تاؤن پرانا شجاعباد روڈ کی رہائشی انشراح عینی دختر محمد خالد سے ہوئی شادی کے چار سال بعد قدیر بھٹہ کو گردوں کے امراض نے گھیرا جس کا حتی الامکان علاج کرایا گیا اور کراچی کے ہسپتال میں چھوٹے بھائی سے عطیہ کردہ گردہ ٹرانسپلانٹ ہوا اور وہ مسلسل علاج میں رہا اس دوران ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے انشراح بی بی نے عدالت میں شوہر کے حصہ کی جائیداد کا دعوی دائر کیا اوراپنے حق میں ڈگری کرالیا اس کے بعد شوہر کو سسرال سے میکے لے گئی اور اس کا باقاعدہ ڈائیلسز کرانے کی بجائے گھر کی تیسری منزل پر تنہا چھوڑ دیا اور دم درود سے علاج کا بہانہ کیا اور تین ماہ بعد ہی قدیربھٹہ مناسب علاج نہ ہونے اور عالم تنہائی کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اور ورثہ کو اطلاع دئیے بغیر تجہیز و تدفین کی تیاریاں کی جانے لگیں نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع ملنے پر مرحوم کی والدہ اور بھائی مجاہد ٹاؤن گئے تو دروازہ نہ کھولا گیا جس پر 15کال کی گئی تو پولیس مظفر آباد ایس ایچ او کی قیادت میں پہنچی تاہم پھر بھی دروازہ نہ کھولا گیا تو علاقہ ڈی ایس پی ایس ایچ او کی جانب سے اطلاع پر موقع پر پہنچے اور دروازہ کھلوا کر نعش کو سرد خانے منتقل کرایا جس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ لاہور سے آنے کے بعد مزید کاروائی ہو گی ملک صغیر بھٹہ نے بتایا کہ ہماری بھابی نے بھائی کو جان بوجھ کر موت کی طرف دھکیلا تاکہ اس کی کروڑوں کی جائیداد ہتھیا سکے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی ہم اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں مرحوم کی والدہ عقیلہ بیگم نے تھانہ مظفر آباد میں اپنی بہو کے خلاف درخواست دی ہے۔
درج