ڈہرکی‘ 7گھروں میں خوفناک آگ‘ 3بچے جھلس کر ہلاک

ڈہرکی‘ 7گھروں میں خوفناک آگ‘ 3بچے جھلس کر ہلاک

  

ڈہرکی(نامہ نگار)ڈہرکی کے قریبی گاؤں عطامحمد مہرمیں انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوگیا چولہے کی چنگاری سے ہند وبرادری لالو جی کے گھرمیں آگ لگ گئی جو (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

دیکھتے ہی دیکھتے سات گھرں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا 3 معصوم بچے آگ میں جھلس کرموقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ایک عورت دوبچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں انتہائی توشویشناک حالت میں رحیمیار خان کے ہسپتال میں منتقل کریا گیا ہے۔ ڈہرکی کے قریبی گاؤں عطامحمد مہرمیں ہندومینگھواڑ لولوجی کے گھرکو چولہے کی چنگاری سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں کے دیگر سات گھرں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جسکے نتیجہ میں کاتک ولد جلال جی،ربینہ جی اورکلاش جی سمیت 3 معصوم بچے آگ سے جھلس کر موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک عورت اور دوبچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں رحیمیارخاں کے ہسپال منتقل کردیا گیا ہے علاقہ مکینوں نے آگ لگنے کی بروقت اطلاع انتظامیہ کو دی گئی لیکن فائر برگیڈکی گاڑی نہ پہنچ سکی آگ کی شدد اتنی تیز تھی کے دیکھتے دیکھتے ہیں سات گھروں میں پڑاتمام سامان اور اناج کوراکھ کے ڈھیرمیں تبدیل کردیاتین بچوں کی لاشیں اتنی جھلس چکی تھیں کہ پہچان کرنا مشکل تھی افسوس ناک واقع پرپورے علاقہ میں سوگ کی لہرچھا گئی ہے۔

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -