پی ایچ اے‘ 400سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع
ملتان (سپیشل رپورٹر) پی ایچ اے میں کام کرنے والے 400سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اس ضمن میں پارکس اینڈ (بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی ایمپلائز یونین (سی بی اے) کا اجلاس زیر صدارت غفار احمد شاہد منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل رانا افسر خلیل،ویگر عہدیداران بلال ہمڑ، جاوید کالرو، ارشدسعیدی، عبدالرؤف،اشفاق سندھو،خالد گجر،رانا محمود احمد،چوہدری صدیق،تنویر ٹونی،ودیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر غفار احمد شاہد نے کہا کہ پی ایچ اے میں کام کرنے والے 400سے زائد ملازمین کے کنٹریکٹ عرصہ دراز سے التواء کا شکار تھے،جس پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس روبینہ کوثر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ان تمام ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔جس پر ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ میڈم روبینہ کوثر نے جب سے پی ایچ اے میں چارج سنبھالا ہے انھوں نے دن رات ایک کرکے ادارہ کے زیرالتواء امور نمٹانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہی وجہ ہے کہ آج چھوٹے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع سے ان کے گھروں میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہم یونین کے پلیٹ فارم سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور خصوصاً ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کا شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے کنڑیکٹ میں توسیع پانے والے ملازمین کو بھی مبارکباد دی۔
توسیع