تشدد زدہ لاش برآمد‘ مختلف شہروں میں حادثے‘3افراد جاں بحق

  تشدد زدہ لاش برآمد‘ مختلف شہروں میں حادثے‘3افراد جاں بحق

  

ڈیرہ غازیخان‘ بورے والا‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ بکھا (سٹی رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) ڈیرہ کے نزدیکی علاقہ کپروالا سمندری چوٹی روڈپر تیز رفتار ٹریکٹر(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ٹرالی ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موڑ کاٹتے ہوئے بے ہوکر قابو ہوکرسامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ہیبت خان موقع پر جاں بحق جبکہ دو خواتین لعل مائی، حسینہ بی بی اور تین سالہ بچہ حسن زخمی ہوگئے پولیس تھانہ چوٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔ تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک شخص جاں بحق تفصیل کے مطابق عبدالحمید قوم جوئیہ سکنہ اختر ٹاون گذشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ملتان روڈ پر جارہا مرضی پورہ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے آج جانبحق ہو گیا۔ قومی شاہراہ پر تیز رفتار آئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابوہوکر الٹ گیا‘ ہزاروں لیٹر پٹرول ضائع جبکہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا 8سالہ بیٹا شدید زخمی‘ہسپتال منتقل۔ 20ہزار لیٹر پٹرول سے لوڈ آئل ٹینکر نمبریLPT 8584جوکہ قومی شاہراہ پر تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابوہوکر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں چک 94این پی کا رہائشی 40سالہ ڈرائیور اسد اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 8سالہ بیٹا محمدعبداللہ شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع پاکر ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونیوالے محمدعبداللہ کو طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ جاں بحق ہونیوالے اسد اللہ کی میت کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کردی گئی۔ دوسری جانب آئل ٹینکر الٹنے کے باعث اس میں موجود ہزاروں لیٹر پٹرول ضائع ہوگیا۔ ڈیرہ بکھا کے نواحی علاقے موضع سنجر میں واقع بستی کھاڑک سے 35 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد،مرنے والے کی شناخت ظہور چنڑ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 35 سال ہے ظہور چنڑ ڈیرہ بکھا کے نواحی علاقے ماڑی قاسم شاہ کا رہائشی ہے نوجوان کی لاش کھیتوں میں پڑی ہوئی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ عباسنگر چوہدری اختر عباس،ہومی سائیڈ انچارج انیس طیب اور ڈی ایس پی صدر سرکل بہاولپور اسلم صابر کرائم سین ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر ڈیرہ بکھا منتقل کر دیا گیا تاہم عینی شاہدین کے مطابق جابحق ہونے والے نوجوان کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور اس کے جسم پر نشانات موجود تھے جس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس نوجوان کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -