جکھڑ امام شاہ‘ 3افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ ڈیرہ منتقل

  جکھڑ امام شاہ‘ 3افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ ڈیرہ منتقل

  

جھوک اترا(نمائندہ پاکستان)جکھڑامام شاہ کرونا وائرس زدہ ثابت (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

ہوگیااورکورونا وائرس کے مزید تین مریضوں کی تصدیق ہوگئی اور مریض ڈیرہ غازیخان منتقل کردیے گئے جکھڑامام شاہ کے رہائشی 21 سالہ محمد عبداللہ ولد شعیب احمد چشتی جو کہ دبئی سے واپسی پر ایک ہفتہ کراچی رہنے کے بعد گھر واپس آیا تھا جسے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ہیلپ لائن رابطہ کرنے پر اسے مشتبہ قرار دیتے ہوئے ہیلتھ انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا تھا ٹیسٹ کیے گئیجس کی رپورٹ مثبت آئی جو اب طیب اردگان مظفر گڑھ میں زیر علاج ہے۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اہلخانہ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد متاثرہ کے والد شعیب چشتی.بھتیجا حسنین چشتی.بھابھی کی رپورٹ مثبت آئی جنہیں ریسکیو کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جکھڑامام شاہ میں 4 مریضوں کی تصدیق کے بعد اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ چکی اور مزید متعدد افراد میں وائرس کے منتقل ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ محکمہ صحت انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث متاثرہ عبداللہ چشتی کے محلہ کو سیل کرنے کی بجائے کوئی احتیاطی اقدامات نہ کیے گئے تھے

3افراد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -