چالان کرنے پر شہری کی ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں‘ سڑک بلاک‘ ہنگامہ

  چالان کرنے پر شہری کی ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں‘ سڑک بلاک‘ ہنگامہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چالان کرنے پر شہری نے ٹریفک وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،موٹرسائیکل سڑک کے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

درمیان پھینک کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔پولیس نے بی زیڈ نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کر ی۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سیداں والی بائی پاس پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن مرید قاسم نے کا غذات نہ ہونے پر شہری حیدر علی کا چالان کیا تو اس نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔سڑک کو بلاک کئے رکھا اور ٹرفک وارڈن سے گالم گلوچ کرنے کے سا تھ اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔جس پر وارڈن نے پولیس کو طلب کیا۔پولیس نے ٹریفک وارڈن کی درخو است پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے

ہنگامہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -