حکومت تاجروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف دے رہی ہے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  حکومت تاجروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف دے رہی ہے‘ حسین جہانیاں گردیزی

  

کبیروالا+اڈا جھلار مدینہ+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندگان پاکستان) پنجاب حکو مت مشکل گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، کورونا وبا ء کے خاتمے (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کے لئے بے جا تنقید کی بجائے اپو زیشن کو حکو مت کاہاتھ بٹانے آگے آنا چاہیئے،حفاظتی اقداما ت اُٹھا کر کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، مصیبت کی گھڑی میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، حکو مت عوام کی مالی مشکلات سے آگاہ ہے،جلد امدادی رقوم کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جاچکا ہے،عوام حکو متی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنا ئیں، ان خیالا ت کا اظہارصوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی نے گزشتہ روز مقامی راہنماء حاجی محمد ارشد سنگا سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ایک عالمی وبا ء کے طور پر سامنے آئی ہے جس نے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکو مت لاک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتھال سے پوری طرح باخبر ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت پوری کابینہ اور پنجاب کی پوری انتظامی مشنری میدان میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کی اس گھڑی میں دیہاڑی دار طبقے کوتنہا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہا کہ حالا ت کی سنگینی کا ادراک کرتے ہو ئے اپوزیشن قائدین کو حکو مت پر طنز کے تیر برسانے کی بجائے ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالنے اور ملکی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرتے آگے بڑھنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ حکو مت کی جانب پنجاب میں انڈسٹری، تاجروں سمیت تمام طبقہ جات کو ریلیف پیکج دئیے جارہے ہیں جس کے لئے حکو مت پنجاب نے کثیر رقم بھی جاری کردی ہے۔

حسین جہانیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -