گندم خریداری مہم:13اپریل سے بار دانہ کی تقسیم شروع

      گندم خریداری مہم:13اپریل سے بار دانہ کی تقسیم شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)گندم خریداری کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورڈپٹی کمشنر نے ضلع میں گندم خریداری کے پلان کی منظوری دے دی ہے۔ پلان کی تفصیلات (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

بتاتے ء ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گندم کی خریداری اوپن ہو گی اور سنٹر انچارج کاشتکار کو5 سو بوری باردانہ جاری کر سکے گا جبکہ ڈی ایف سی کو 1ہزار بوری باردانہ جاری کر نے کا اختیار ہو گا،باردانہ کی تقسیم کا عمل 13 اپریل سے شروع کر دیا جائے گا،عامر خٹک نے بتایا کہ اس سال ضلع ملتان میں 1لاکھ 89ہزار 814 میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے،پچھلے سال خریداری کا ہدف 1لاکھ 65ہزار میٹرک ٹن تھا،انہوں نے بتایا کہ اس سال فی ایکڑگندم کی پیداوار کا تخمینہ 34.5 من لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال گندم کی 29 من فی ایکڑ پیداوار تھی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں گندم کی خریداری کے لئے17 مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جن میں سے ملتان میں سات جبکہ شجاع آباد اور جلالپور پیروالا میں پانچ پانچ گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ہر سنٹر کے لئے پرچیز کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان کو ضلع میں گندم خریداری کے عمل کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
منظوری