کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہری اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں‘ جاوید اقبال وڑائچ

  کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے شہری اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں‘ جاوید اقبال ...

  

رحیم یار خان (بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہاہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ تاریخ میں (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

پہلی مرتبہ حکومت نے عوام کیلئے بڑاریلیف جاری کیاجس سے تمام طبقات کو پریشانی سے نجات ملی‘ مشکل کے اس وقت میں حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستحقین کی امداد میں کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے۔ منٹھار اوراس کے گردونواح علاقوں میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق کے ہمراہ راشن کی تقسیم کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوروناسے بچاؤ کے لیے عوام بھی اپنی سرگرمیاں محدودرکھے اورگھروں میں رہ کرحکومتی ہدایات پرعمل پیراہوں، انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ساتھ مشکل گھڑی میں غریبوں کی مددکے لیے مخیرحضرات بھی اپناحصہ ڈالیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ اس موقع پر چوہدری محمدعتیق‘ چوہدری محمدحفیظ‘ عمیررفیق ودیگر علاقہ معززین بھی موجودتھے۔

محدود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -