نیو ملتان‘ شہری کے گھر تالا توڑ واردات‘ملزم 22لاکھ لیکر فرار

  نیو ملتان‘ شہری کے گھر تالا توڑ واردات‘ملزم 22لاکھ لیکر فرار

  

ملتان (نیوز رپورٹر) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھو ں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں نامعلوم افراد عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر 22 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدر جلالپورکے علاقہ موضع خان بیلہ میں نا معلوم افراد اصغر کے گھر داخل ہوئے 80 ہزار روپے نقدی ڈیڑھ تولے(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

سونا،22 تولہ چاندی اور دیگر سامان لو ٹ کر فرار ہو گئے۔سٹی جلالپو ر سے اسلم کھ دو بکرے چو ری ہو گئے۔تھانہ شارکن عالم کے علاقہ میں نامعلوم افراد دانیال کے گڈز ٹرانسپورٹ کے دفتر کے تالے توڑ کر 4 لاکھ 70 ہزار مالیت کا سامان لے گئے۔تھانہ صدر کے علاقہ سیوڑہ چوک پر نامعلوم افرادنے ندیم کے گھر کے تالے تو ڑے اوع رہائشی کمروں سے 3 لاکھ ما لیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔تھانہ قادر پوراں کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے زاہد گردیزی کی کپڑے کی دکان کے تالے توڑے اور 3 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لو ٹ کر فرار ہو گئے۔کھوہ پیر والہ میں نا معلوم افراد نے ظفر سے گن پوائنٹ پر نقدی اور مو بائل فون چھین لیا۔تھانہ حرم گیٹ کے علاقہ میں نوسربازوں نے عامر کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کیا اسکا رکشہ،جیب سے نقدی اور مو بائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ مظفر باد کے علاقہ سمندری والہ میں نا معلوم افراد نے جاوید کی الیکٹرونکس کی دکان کے تالے توڑے اور 2 لاکھ ما لیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

فرا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -