ٹبہ سلطان پور‘ عبدالرشید کی فیملی کے گرد سرخ دائرہ‘ 11افراد کے ٹیسٹ

  ٹبہ سلطان پور‘ عبدالرشید کی فیملی کے گرد سرخ دائرہ‘ 11افراد کے ٹیسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور میں کورونا وائرس میں مبتلاعبدالرشید کی فیملی کے ایک اور شخص کی ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

عبدالرشید سمیت فیملی کے 8افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے ابھی 11افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور میں چند روز قبل کوروناوائرس میں مبتلا مریض سامنے آنے کے بعد عبدالرشید کی فیملی کے تما م گھر کے18افراد کو گھر میں ہی قرنطینہ کر کے اُن کے بلڈ سیمپل لیکر لاہور لیبارٹری بجھوائے گئے تھے جن میں سے7افراد کی ٹیسٹ رپورٹ لاہور سے متعلقہ محکمہ صحت کے اہلکاروں کو موصول ہوچکی ہے جس کے مطا بق ایک اور مریض میں کوروناوائرس کی تشخیص پائی گئی ہے ایک ہی فیملی میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد8ہوچکی ہے ابھی 11افرا د کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقاقی ہے ٹیسٹ رپورٹ کے مطا بق کوروناوائرس میں مبتلاافراد میں 35سالہ عبدالرشید، 66سالہ منظور حسین، 45سالہ پروین بی بی، 25سالہ طاہر انجم،8 سالہ عبداللہ، 50سالہ نازیہ بی بی،10سالہ حناء بی بی اور11سالہ عریشہ بی بی شامل ہیں جنہیں گذشتہ روز انتہائی حفاظتی طریقہ استعمال کرتے ہوئے قرنطینہ سنٹر وہاڑی منتقل کیا گیادوسری جانب دانش اسکول ٹبہ سلطان پور کے آئسولیشن سنٹر میں اس وقت کوروناوائرس کے شبہ میں 30افراد موجود ہیں جن کو بھر پور انداز میں طبی سہولیات فراہم کر نے کے ساتھ صبح شام اُن کا چیک اپ کیا جارہا ہے جو تیزی کے ساتھ صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ ایک تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے شخص عبدالرشید پٹھان کی رپورٹ ٹینکٹو آئی ہے جس میں کوروناوائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔
ٹیسٹ