محلہ شریف پورہ‘ کرونا وائرس کی بوگس اطلاع‘ شہری پر مقدمہ

  محلہ شریف پورہ‘ کرونا وائرس کی بوگس اطلاع‘ شہری پر مقدمہ

  

ملتان (نیوز رپورٹر) شہری کی جانب سے کرونا وائرس کے مریض کی اطلاع پر پولیس شاہ رکن عالم کی دوڑیں لگ گئیں۔اطلاع بوگس ہونے پر اطلاع دہندہ کے خلاف(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق گلبرگ کے رہائشی شکیل نامی شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ محلہ شریف پورہ میں ڈاکٹر بلا کا بیٹا جو اٹلی سے واپس آیا تھا کرونا وائرس کے باعث اسکی مو ت واقع ہوگئی ہے اور اسکی لاش گھر میں موجو دہے اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر بتائے گئے ایڈریس پر پہنچی پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ ایسا کو ئی واقعہ پیش نہیں آیا ڈاکٹر کا بیٹا کینڈا میں موجود ہے۔پولیس نے غلط اطلاع دینے پر شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

مقدمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -