خیر پور سادات‘ سکول ٹیچر میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ ٹیسٹ مکمل

  خیر پور سادات‘ سکول ٹیچر میں کرونا وائرس کی تصدیق‘ ٹیسٹ مکمل

  

خیرپورسادات (نمائندہ خصوصی) خیرپورسادات کے شہری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔متاثرہ محمد عرفان سکول ٹیچر تبلیغی جماعت سے تعلق ہے۔محمد(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

عرفان علامات ظاہر ہونے کے پانچ سے چھ روز گھر ہی رہا حالت زیادہ بگڑی تو محکمہ ہیلتھ کو آگاہ کیا گیا طیب ارگان ہسپتال میں ٹیسٹ کے بعد کورونا کی تصدیق ہوئی۔ تفصیل کے مطابق خیرپورسادات کے رہائشی محمد عرفان ولد الیاس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے محمد عرفان سکول ٹیچر ہیں اور تبلیغی جماعت سے بھی تعلق ہے محمد عرفان گزشتہ تین ماہ سے گھر ہی تھے مگر دیگر علاقوں سے آنے والی تبلیغی جماعت کے افراد سے ملنے جایا کرتے تھے 28 مارچ کو محمد عرفان کے بھائی کی شادی تھی جس میں محمد عرفان بھی شریک رہے اس شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست احباب شامل رہے جس میں لاہور اور دیگر شہروں سے بھی مہمان مدعو تھے متاثرہ کے بھائی محمد احسان نے بتایا کہ شادی سے تین دن پہلے محمد عرفان کو بخار ہوا اور اگلے دن ٹھیک ہوگیا مگر پھر بخار ہوگیا اسی طرح طبیعت بگڑتی رہی گھر میں ہی چھ روز تک علاج معالجہ جاری رہا مگر جب حالت زیادہ بگڑی تو محکمہ ہیلتھ کو اطلاع دی جنہوں نے ٹی ایچ کیو کے بعد طیب ارگان ہسپتال ریفر کردیا جہاں پر ٹیسٹ لیے گئے ہیں ڈی ایچ اوڈاکٹر اقبال مکول نے بتایا کہ علامات کے پیش نظر جب محمد عرفان کے ٹیسٹ لیے گئے تو کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور اب کا طیب اردگان مظفرگڑھ ہسپتال میں علاج جاری ہے دوسری جانب محمد عرفان کی کورونا سے متاثر ہونے کی خبر پر شہری خوف زدہ ہیں متاثرہ کے اہل خانہ کے مطابق محکمہ صحت اور پولیس کی جانب سے فون پر رابطہ کیا گیا ہے کہ سب گھر والے ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مکمل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -