ٹھٹھہ، درجنوں افراد نے کورونا سے بچاؤ کیلئے سر منڈوا لیے

ٹھٹھہ، درجنوں افراد نے کورونا سے بچاؤ کیلئے سر منڈوا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹھٹھہ(این این آئی)ٹھٹھہ کے گاؤں میر ہزار خان جوکھیو میں کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد نے اپنے سر منڈوا لیے،سرمنڈوانے کی ویڈیووائرل ہوگئی ہے۔طبی ماہرین نے گرمی میں کورونا کے خاتمے کو مفروضہ قرار دے دیا ہے مگر اس کے باوجود گاؤں کے مکین بغیر حفاظتی انتظامات کے ایک جگہ جمع ہو کر گنجا ہونا شروع ہو گئے۔ٹھٹھہ کے مکینوں کے مطابق کورونا کا علاج گرمی میں ہے اور گنجا ہو کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 43 افراد جاں بحق اور 2750 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔