بجٹ راشن کارکنوں کی فلاح کیلئے جاری کیا، حلیم عادل شیخ

بجٹ راشن کارکنوں کی فلاح کیلئے جاری کیا، حلیم عادل شیخ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرونا رلیف بجیٹ راشن کے لئے اپنے کارکنوں کی فلاح کے لئے جاری کیا ہے، سندھ کے علاقوں میں بنائی گئی کمیٹیاں پیپلزپارٹی کے اپنے لوگوں پر مشتمل ہیں جس کے ذریعے راشن تقسیم کیا جارہا ہے راشن مستحقین کے گھر پہنچنے کے بجائے دکانوں پر فروخت ہونے کے خبریں آرہی ہیں۔ مستحقین کئی روز سے راشن کے منتظر ہیں سندھ بھر میں پیپلزپارٹی کارکنوں کو نوازا جارہا ہے، ہم نے پہلے ہی میں نے پہلے ہی اپنے تحفظات سے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا تھا دو ہفتے گذر جانے کے بعد بھی غریب، مزدور، دھاڑی دار افراد سندھ حکومت کی امداد سے محروم ہیں، سندھ کی ہر یونین کاؤنسل کی اوسط آبادی دس ہزار سے زائد ہے راشن کے 220بیگس رکھے گئے ہیں جو ناکافی ہیں، مرتضی وھاب بتائیں کہ لاکھوں بیگس راشن کی کس کو تقسیم کئے ہیں سندھ بھر میں راشن تقسیم نہ ہونے پر عوام کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ سندھ حکومت کی ناقص حکمت عملی و کارکردگی کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، یہی صورتحال برقرار رہی تو خدانخواستہ کوئی بڑ اعلمیہ جنم لے سکتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -