بھوک سے مرنے والوں کے علیحدہ قبرستان بنائے جائیں، امان آفریدی

بھوک سے مرنے والوں کے علیحدہ قبرستان بنائے جائیں، امان آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر اور چیئرمین یوسی 31 امان آفریدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک اذیت و کرب میں مبتلا ہے اس کا احوال الفاظوں میں بیان کرنا مشکل ہے خاص طور پر وہ طبقہ جس کا ذریعہ معاش روزانہ کی بنیاد پر رزق کا حصول ہی اس کا کل اثاثہ ہے۔ بیروزگاری میں اس آس پر جی رہا ہے کہ حاکم وقت کی ایک کروڑ نوکریوں میں سے ایک نوکری کی لاٹری اس کی بھی نکل آئے۔ہیلتھ ایمرجنسی لاک ڈاؤن کے باعث روزانہ کی بنیاد پر کما کر اپنے خاندان کی کفالت کرنے والا فاقہ کشی کا شکار ہو کر امداد کی امیں میں شب و روز گذار رہا ہے۔ لیکن حاکم وقت احساس پروگرام, ایس۔ایم۔ایس اور دیگر طریقے سے امداد دینے کے لولی پاپ دیکر ٹوپی ڈرامے کر رہا ہے۔اگر یہی حالات رہے تو حکومت کو فاقہ کشی سے مرنے والوں کے لیئے الگ قبرستان بنانا پڑے گا۔امان آفریدی نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ ان بھوک و افلاس سے مرنے والوں کی امداد کے لیے فوری عملی اقدامات پر عمل کیا جائے۔