فیصل سبزواری کا DMCکورنگی میں ا ینٹی کرونا وائرس مہم کا جائزہ

فیصل سبزواری کا DMCکورنگی میں ا ینٹی کرونا وائرس مہم کا جائزہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سنیئر رہنماء رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے کہا کہایم کیوایم پاکستان اپنی بساط سے بڑھ کر عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے ہمیں نمبرنگ کی دوڑ سے کوئی سروکار نہیں ہم اس شہر کے بیٹے ہیں اور اس وقت ہمارے شہر کے لوگ معاشی مشکلات کا شکار ہیں ان کی پریشانیوں کا ازالہ کرنا اپنا بنیادی فرض سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن رابطہ کمیٹی MPAحمید الظفر اور چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کے ہمراہ کرونا وائس حفاظتی اقدامات کے تحت جاری لاک داؤن کے دوران خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق لوگوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم اور بلدیہ کورنگی کے تحت اینٹی کرونا وائرس اسپرے مہم اور حفاظتی اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہم عوام کو کسی بھی صورت میں تنہاء نہیں چھوڑیں گے ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن حسب توفیق اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے ہم سب مل جل کر اپنی عوام کو پریشانیوں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں اور اس کہ وجہ وہ جذبہ خدمت ہے جو ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان میں پایا جاتا ہے۔ چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضانے اس موقع پر کہا کہ اپنے ہی اپنوں کے کام آتے ہیں اور یہ بات ہم نے عملی طور پر ثابت کی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ آج ملک کو سب سے زیادی ریونیو دینے والے شہر کے لوگہی سب سے زیادہ پریشان ہیں ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ کراچی کے لئے موجودہ بحرانی کیفیت میں کراچی کے لئے خصوصی امدادی پیکج الگ سے دیا جاتا تاکہ یہاں بسنے والے لوگوں کی مشکلات کا کچھ ازالہ ہوسکتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -