ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا ویڈیوکانفرنسنگ اجلاس

ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کا ویڈیوکانفرنسنگ اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا اتوار کے روز نوابشاہ زون اورسکھر زون میں موجود ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے رابط۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام،ممکنہ اقدامات، خدمت خلق فانڈیشن کے زیر اہتمام نوابشاہ زون اور سکھرکے مختلف علاقوں میں لاک ڈان سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس کی تقسیم سے متعلق مکمل معلومات حاصل کیں۔ ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کی زیر صدارت ویڈیو کانفرنس میں کراچی سے رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری،نوابشاہ میں موجود رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ظفر کمالی، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی سلیم رزاق، نوابشاہ و سکھر زون کے انچار ج وذمہ داران کے علا،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ناصر قریشی کے علاوہ وہ بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندہ بھی موجود تھے۔ ویڈیو کانفرنس میں موجود ایم کیوایم نوابشاہ زون کے ذمہ داران نے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کو نوابشاہ میں جاری خدمت خلق فانڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے ایم کیوایم پاکستان کے تمام کارکنان اور خدمت خلق فانڈیشن کے ضاکار دن رات لاک ڈان سے متاثرہ خاندانوں کیلئے غذائی اجناس جمع کرنے پر لگے ہوئے اور ہم اپنی استطاعت سے بڑھکر متاثرین کی عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے انکے گھروں کی دہلیز پر راشن فراہم کررہے ہیں۔ خدمت خلق فانڈیشن فانڈیشن کے رضاکار اور ایم کیوایم کے کارکنان نوابشاہ اور سکھر میں موجود متاثرہ خاندانوں تک زیادہ سے زیادہ تعداد میں غذائی اجناس کی فراہمی ممکن بنائیں۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے نوابشاہ اور سکھر میں موجود بلدیاتی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فوری طورپر نوابشاہ اور سکھرمی کرونا وائرس سے بچاکے اسپرے بھی کیے جائیں۔