سٹیزن فاؤنڈیشن کا 500ملین کےCOVID-19رسپانس اپیل کا آغاز

سٹیزن فاؤنڈیشن کا 500ملین کےCOVID-19رسپانس اپیل کا آغاز

  

کراچی (پ ر) سٹیزن فاؤنڈیشن (TCF) نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بحران کے تباہ کن اثرات سے مقابلے کیلئے 500 ملین روپے کے COVID-19 Response اپیل کا آغاز کردیا ہے۔ ادارہ اس ہنگامی صورتحال میں زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی صورت میں وصول ہونے والی رقم کا20%متاثرہ کمیونیٹز کو ضروری اشیاء کی فراہمی اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور رضاکاروں کوفراہم کرے گا جن کو فوری مدد کی ضرورت ہوگی۔سٹیزن فاؤنڈیشن کے صدراور CEO سید اسد ایوب نے اس کاوش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،"اس COVID-19کے شدید اثرات ان کمیونٹیز میں محسوس کئے جارہے ہیں جن کو ہم گھرانہ کہتے ہیں اور ماضی کی طرح ان تک فوری پہنچنے کے عزم پر عمل پیرا ہیں جب ان کو ہماری مدد کی شدید ضرورت ہو۔ ہم اس یقین کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ ہمیں تعاون فراہم کرنے والے مہربان اور رضاکار، جنہوں نے گزشتہ 25 سال میں ہمیں یہ اعتماد دیاہے،اس ہنگامی صورتحال میں بھی اپنے تعاون سے نوازیں گے۔ہم مل کر اس بحران سے نکل آئیں گے۔"

مزید :

پشاورصفحہ آخر -