غریب عوام کو لوٹنے والوں کا سخت محاسبہ ہونا چاہیے،فائق شاہ

      غریب عوام کو لوٹنے والوں کا سخت محاسبہ ہونا چاہیے،فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے آٹا چینی بحران پر ایف آئی اے کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دائیں بائیں بیٹھے ہوئے چوروں نے لنکا ڈھا دی ہے جن کے نام آئے ہیں حکومت سے علیحدہ کر کے کڑا اور غیر جانبدار احتساب کیا جائے ورنہ یہ حکومت کی نااہلی کے لیے چارج شیٹ ثابت ہو گی۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ وزیراعظم غیر جانبدارانہ کاروائی کے احکامات دیں۔امن ترقی پارٹی پہلے ہی ان افراد کی نشاندھی کر چکی تھی اب مزید انتظار شک وشہبات پیدا کرے گا اور عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا۔ محمد فائق شاہ نے کہا کہ غریب عوام کو لوٹنے والوں کو کسی قسم کی چھوٹ یا رعایت نہیں دی جانی چاہیے۔کروڑوں اور اربوں کمانے والے ترین، بد ترین ہیں۔ ان کو بدترین انجام سے دوچارہونا چاہیے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ اس ملک کو یہاں پہانچنے اور معیشت کو تباہ کرنے کے ذمہ دار یہی اشرافیہ ہے۔وہ شریف کے نام پرہو، زردار کے یا ترینوں اور نوابوں کے نام پر ھو مگر افسوس ھمارے وزیراعظم کو احساس نہیں اور نہ ہی پہچان کیا وہ بھی اس میں ملوث تو نہیں؟ محمد فائق شاہ نے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے اس مکافات عمل کا سب چور شکار ھوں گے۔ وہ وقت دور نہیں جب طاقت کی ڈور غریبوں کے ہاتھ میں ہو گی سیاستدان اور حکمران اس وقت سے ڈریں