رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کرونا وائرس کو شکست دیدی

  رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کرونا وائرس کو شکست دیدی

  

مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے رکن خیبرپختون خوا اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی اوران کی دوبارہ ٹسٹ رپورٹ نیگیٹو آگئی دیگردو ایم پی ایز کی ٹسٹ میں وائرس کی تصدیق نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق 27مارچ کو عبدالسلام آفریدی ایم پی اے کے ٹسٹ پازیٹیو آئے تھے جس کے بعد وہ گھر ہی میں قرنطائن ہوگئے تھے اتوار کے روز عبدالسلام آفریدی کے ٹسٹ نیگیٹو موصول ہوگئے ایک ویڈیو پیغام میں رکن اسمبلی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ وہ اللہ کے فضل وکرم سے صحت یاب ہوگئے ہیں اوراب وہ حسب سابق اپنے حلقہ نیابت عوام کی خدمت کے لئے موجود رہیں گے دریں اثناء دو دیگر اراکین اسمبلی ملک شوکت اور افتخارمشوانی کے نمونے بھی لئے گئے تھے تاہم ان دونوں ارکان کے بھی ٹسٹ منفی آئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -