محکمہ ایکسائز کی کاروائی، 13کلو گرام چرس برآمد

  محکمہ ایکسائز کی کاروائی، 13کلو گرام چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)محکمہ ایکسائز پولیس کراچی کی ایک ٹیم نے ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول انسپکٹر محمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں خفیہ اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ تعاقب کرتے ہوئے خیر آباد امن چوک منگھو پیر کے نزدیک سے کار نمبر اے کے ایس 584سے 13 کلو گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محکمے کے افسران اسی لگن کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران اور عملے کو تعریفی اسناد اور انعامات دئیے جائیں گے۔