صوابی‘ خون سفید ہو گیا بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

  صوابی‘ خون سفید ہو گیا بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع مینئی میں نشے کے لئے پیسے مانگنے کے تنازغہ پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے نشئی بھائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق موضع مینئی میں نشے کے ایک عادی نور رحمن اپنے بھائی ماجد رحمن سے منشیات کے لئے پیسے مانگ رہے تھے لیکن پیسے دینے سے انکار پر نور رحمن نے اپنے بھائی پر وار کیا جس پر بھائی ماجد رحمن نے طیش میں آکر ان پر فائرنگ کی جس سے نور رحمن جاں بحق ہو گیا ٹوپی پولیس نے مقتول کے بھائی ماجد رحمن کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -