ضلع خیبر میں پہلی بار کرونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا آغاز

ضلع خیبر میں پہلی بار کرونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر) ضلع خیبر میں کورونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر کے مطابق ضلع خیبر میں پہلی بار کورونا موبائل ٹسٹنگ سروس کا اغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی یہ موبائل ٹیم ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور سپورٹ سٹاف پر مشتمل ہے اور یہ موبائل ٹیم ضلع کے دوردراز علاقوں کے دورے کرے گی اور کورونا وائرس کے مشتبہ بندے کی نشاندہی کرکے کوروناٹسٹ کے لئے اس کے نمونے لے گی۔ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ پہلے مشتبہ کیس کے نمونے لنڈیکوتل کے علاقے شیخ مل خیل سے لئے گئے۔دریں اثناء مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاوش کو بہت سراہا ہے اور انتظامیہ سے ہر قسم تعاون کا یقین دلایاہے۔