قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا سیکورٹی گارڈ کا کورونا وائرس کا شکار

  قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا سیکورٹی گارڈ کا کورونا وائرس کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا سیکورٹی گارڈ کا کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ مثبت آگیا ائیسولیشن وارڈ میں داخل مریض کے گھر سے ارد گرد علاقہ سیل کر دیا گیامتاثرہ مریض کے دیگر اہل و عیال کے سواب نمونے ٹیسٹ کے لئے ارسال تفصیلات کے مطابق قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے سیکورٹی گارڈ طارق سکنہ رحمان بابا کالونی (دھوبی گھاٹ)نوشہرہ کینٹ سیکورٹی گارڈ تھااور وہ مشتبہ تھا اس لئے اس کے سواب نمونے ٹیسٹ کیلئے ارسال کر دئیے گئے تھے اب ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ مریض طارق کو ائیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ متاثرہ مریض کے دیگر اہل و عیال کے سواب ٹیسٹ NIHارسال کر دئیے گئے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ متاثرہ مریض کے گھر کے ارد گرد علاقے کو سیل کر دیا گیا۔