مہمند، تحصیل پنڈیالئی دانشکو تورہ گھڑی میں 20 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کا انکشاف

  مہمند، تحصیل پنڈیالئی دانشکو تورہ گھڑی میں 20 سالہ خاتون میں کورونا وائرس ...

  

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل پنڈیالئی دانشکو تورہ گھڑی میں 20 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کا انکشاف۔ خاتون کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے گئے ہیں۔قبائلی ضلع مہمند میں ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کے مطابق تحصیل پنڈیالئی دانشکول گاؤں تورہ گھڑی کے ایک گھر میں ایک شخص بیرونی ملک اٹلی سے آیا ہوا ہے۔ جس کا ہم گزشتہ 10 دنوں سے نگرانی کر رہے ہیں جس میں ابھی تک کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیکن اُن کے گھر میں ایک20 سالہ خاتون پر شک ہے جس کے نمونے ہم نے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجوائے ہیں اور خاتون کو ہیڈ کوارٹر غلنئی قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اُن کے گھر کو مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور کسی کو وہاں سے آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اور گاؤں کے لوگوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ مذکورہ بالا گھر میں آنے جانے سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر افتخار عالم خان نے بتایا کہ ٹیسٹ آنے کے بعد گاؤں کو مکمل سیل کرینگے۔ تاہم ابھی صرف اُس خاتون کے گھر پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -