مشکل کی اس گھڑی میں عوام حکومت کیساتھ تعاون کریں‘ شاہد شنواری

  مشکل کی اس گھڑی میں عوام حکومت کیساتھ تعاون کریں‘ شاہد شنواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر(بیورورپورٹ)نومنتخب نمائندوں نے حلقہ کے عوام اللہ کے اسرٰے پر چھوڑا۔اس مشکل وقت میں ہم عوام کیساتھ ہے۔وباء کی اس گھڑی میں عوام حکومت کے ساتھ تعاؤن کریں اور احتیاطی ردابیر اپنائیں۔شاہد شینواری شاہد شینواری کنوینیر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز براے پاک افغان وسطی ایشیااور سابق امیدوار پاکستان تحریک انصاف پی کے 105 نے لنڈی کوتل کے پسماندہ علاقہ پسید خیل کے مستحق 100 خاندان کو فوڈ پیکج فراہم کی اس موقع پر شاہد شینواری نے حلقے کے منتخب نمائندوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس مشکل گھڑی میں غریب عوام کو بے یار و مددگار چھوڑناان کی نااہلیت ہے الیکشن کے دوران عوام کی خدمت پر ووٹ لینے والے اب حلقے کے عوام کے تکالیف و مسائل سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے کے عوام کی درد مھسوس کرتا ہوں اور عوام کے مابین ان کی مدد کیلئے حاضرہے اس موقع پر مقامی مستحق لوگوں نے شاہد شینواری کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کورونا وایرس وباء کی وجہ سے ان کی مزدوری شدید متاثر ہے ان کا کہنا تھا کہ شاہد شینواری نے اس مشکل وقت میں فوڈ پیکج تقسیم کرکے مستحق خاندانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ لنڈی کوتل کے مختلف علاقوں میں تین سو خاندان کو جبکہ پسید خیل میں سو خاندانوں میں فوڈپیکج تقسیم کی۔