بنوں‘ کرونا وائرس سے متاثر/مشتبہ 13 افراد میں 11 کے ٹیسٹ کلیئر

  بنوں‘ کرونا وائرس سے متاثر/مشتبہ 13 افراد میں 11 کے ٹیسٹ کلیئر

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس سے متاثر/مشتبہ 13 افراد جن میں 11 افراد کو آئیسولیشن جبکہ 2 افراد کو قرنطین سے 15 دن کی مدت پوری ہونے پر ان 11 افراد کے ٹیسٹ طبی معائنہ کے بعد منفی آنے پرہفتہ کی شام ناپنے گھروں کو روانہ کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین و نیک محمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا و ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر اصغرموقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ْقرنطینہ سنٹر میں موجود متاثرہ افراد میں سے11 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ ہفتے کی شام موصول جو منفی تھے اور دومتاثرہ افراد جو قرنطینہ میں پہلے سے موجود تھے ان افراد نے قرنطینہ میں مقررہ مدت گزاری اورہفتے کے روزمکمل طبی معائنہ کے بعد انہیں صحت مند قرار دینے کے بعد اپنے گھر روانہ کر دیا اور انہیں مستقبل میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی انہیں فیس ماسک، سنیٹائزرز و دستانے بھی فراہم کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے قرنطینہ سنٹر میں فراہم کی جانے والی تمام تر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ صحتباب افراد نے ضلی انتظامیہ، محکمہ صحت و سنیٹیشن سٹاف کی دن رات کی خدمات و سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں تک محدود رہو کر انتظامیہ و دیگر محکموں کے ساتھ تعاون کریں احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاط میں ہی عافیت ہے ہمیں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں بلکہ اسکے خلاف روک تھام کرنی چاہیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -