نوشہرہ‘ کروناسے متاثرہ 2 مریض صحت یاب‘ گھروں کو روانہ

نوشہرہ‘ کروناسے متاثرہ 2 مریض صحت یاب‘ گھروں کو روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کرونا وائرس سے متعلق اچھی خبر،کروناوائرس سے 2 متاثرہ مریض صحت یاب دونوں مریضوں کے صواب ٹیسٹ منفی آگئے جن کو ہسپتال سے ڈیسچارج کر کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی روانہ متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرکے لاک ڈاون ختم کر دی گئی انشااللہ نوشہرہ کے عوام کو اس وباء سے نجات دلاکر رہے گے عوام، تاجر برادری حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرکے وباکو مزید پھیلنے سے روکا اور انشااللہ بہت جلد اس وبا کا خاتمہ ہو کر رہے گا نوشہرہ کے عوام کو بہتر ریلیف فراہم کرکے متاثرہ علاقوں کو خصوصی طور پر توجہ دیں گے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے قاضی میڈیکل کمپلیکس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنر کے چیئر مین گلریز حکیم خان، ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں کرونا وائرس کے کل 30کیسز آئے تھے جن میں 21مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آئے تھے جبکہ اور 9مریضوں کے رپورٹ پازیٹو آئے تھے جن کو قاضی میڈیکل کمپلیکس کے آیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا اور ڈاکٹروں کی شبانہ روز محنت و توجہ سے کرونا وائرس سے متاثرہ بلال شاہ ولد مسعود شاہ سکنہ بدرشی ضلع نوشہرہ اور زاہد سکنہ شمع کالونی خٹ کلے ضلع نوشہرہ صحت یاب ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے آیسولیشن وارڈ میں داخلباقی 7مریض بھی انشااللہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع نوشہرہ میں کے مختلف سرکاری اداروں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،قاضی میڈیکل کمپلیکس،میاں راشد حسین شہید ہسپتال پبی وغیرہ سنٹرز میں کورنٹائن ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بدرشی، شمع کالونی خٹ کلے نوشہرہ کا لاک ڈاون بہت جلد ختم ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے نوشہرہ میں عوام خود زخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں کیونکہ نوشہرہ میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں گے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں احساس پروگرام کے تحت سروئے مکمل ہو چکی ہے اور ضلع نوشہرہ کے ہر یونین کونسل کی سطح پر احساس پروگرام کی تقسیم کی جائے گی اس رقم کی تقسیم کے عمل کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہے ڈی سی نوشہرہ نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ کے عوام اپنے گھروں تک محدود رکھیں اور اپنے بچوں سمیت خود کو ایسولیڈ کریں ۔