کورونا وائرس کیخلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑنی ہے،ڈاکٹر شاہد اسلام

کورونا وائرس کیخلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑنی ہے،ڈاکٹر شاہد اسلام

  

کرک (بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) نے کرک میں وہ کام کر دیکھایا جو اشد ترین ضرورت کے باوجود حکومتی پارٹی نہ کر سکی، کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کھیلنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس سٹاف کو فل باڈی کٹس حوالے، مزید حفاظتی سامان بھی جلد فراہم کیا جا ئیگا۔پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف کی خصوصی ہدایت اور صوبائی صدر انجینئر امیر مقام و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی نگرانی میں ضلعی صدر میا ں اخلاق یونس اور جنرل سیکرٹری ریاض خٹک نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک میں کورونا آئسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز و نرسنگ سٹاف کو 40عدد فل باڈی کٹس حوالے کیئے، ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر خالد ضمیر اور کورونا کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہد سلام نے کٹس وصولی کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ خطرناک کورونا وباء کے خلاف لڑنے کیلئے فل باڈی کٹس کی انتہائی اشد ضرورت تھی انہوں نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مزید بتایا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ہم سب نے مل کر اور ایک دوسروں کی مدد کرتے ہوئے جیت کر دیکھانی ہے انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ عالمی وباء کے خلاف لڑنے کیلئے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں اور کہا کہ ہم اپنے بہن بھائیوں سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ حکومتی احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہو کر گھروں میں رہیں اور کہا کہ اگر خدانخوستہ وباء تیزی سے پھیل کر انسانی جانوں کیلئے خطرہ بن گیا تو ہمارے ساتھ وسائل کی شدید کمی بہت بڑے المیہ کو جنم دے سکتا ہے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری رحمت سلام خٹک و ضلعی صدر میا ں اخلاق یونس نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) مزید حفاظتی سامان بھی بہت جلد کرک پہنچائے گی اور کہا کہ صوبہ کے دیگر اضلاع کے ہسپتالو ں میں بھی حفاظتی اشیاء کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -