مردان میں پاک فوج اور پولیس کی مختلف علاقوں میں پٹرولنگ کا آغاز

مردان میں پاک فوج اور پولیس کی مختلف علاقوں میں پٹرولنگ کا آغاز

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر و ڈی پی او مردان سجاد خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈمنسٹریشن،پاک آرمی و پولیس کے افسران کی مردان کے مختلف علاقوں میں پیٹرولنگ کا آغازکر دیا ہے اور اس ضمن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان و گل نواز افریدی، پاک آرمی و پولیس کے افسران نے ضلع بھر میں نافذ دفعہ 144 پر عملدرامد کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں پٹرولنگ شروع کی ہے۔اس موقع پر دکانوں و دیگر کاروباری مراکز کو احکامات کے مطابق بند کرنے جبکہ دیگر کو تعاون کیلئے اپیل کی جبکہ تاجروں کو آگاہ کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواء عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -