صوابی پولیس کی کارروائی منشیات برآمد‘ ملزم گرفتار

صوابی پولیس کی کارروائی منشیات برآمد‘ ملزم گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران موٹر کار سے بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ بر آمد کر کے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کو اطلاع ملی تھی کہ موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کی جائے گی۔ جس پر ان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان انسپکٹر محمد فیاض خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر نیاز گل خان،اے ایس آئی خان زیب اور اے ایس آئی ہلال خان بمع نفری پولیس نے دیہہ نیو صدرے پل میں ناکہ بندی کر دی۔ اس دوران ایک موٹرکار الٹو نمبری LE-6819کو بعرض تلاشی روک کر دوران تلاشی ڈرائیور سے ایک عدد پستول اور ایک عدد کلاشنکوف بمع چارجرز و درجنوں کارتوس برآمد کرکے ملزم میزر علی سکنہ سکندرے کو گرفتار کرکے جبکہ موٹرکار سے مزید تلاشی لینے پر سیٹ کے خفیہ خانوں سے دو عدد پیکٹ یعنی 2130 گرام چرس برآمد ہوئی۔منشیات فروشی کی دھندے میں ملوث ملزم میزر علی کے خلاف کئی شکایات درج ہے جنکے خلاف باقاعدہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی۔جبکہ دوران گشت ایک اور کاروائی کے دوران منشیات فروش عمردراز سکنہ میاں کلے کو گرفتار کرکے قبضہ سے 950گرام چرس برآمد کرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -