خیبرپختونخوا کے بعض نجی یونیورسٹیوں نے آن لائن کلاسزکا آغاز کر دیا

  خیبرپختونخوا کے بعض نجی یونیورسٹیوں نے آن لائن کلاسزکا آغاز کر دیا

  

پشاور (سٹی رپورٹر)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی اور صوبائی حکومت کیجانب سے سکولزاور یونیورسٹی کی تعطیلات کا اعلان کرچکا ہے جبکہ ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو آن لائن کلاسزلینے کی ہدایت کی ہے، ایچ ای سی کے ہدایت پر خیبرپختونخوا کے بعض نجی یونیورسٹیوں نے آن لائن کلاسزکا آغاز کیا ہے اور اساتذہ انٹرنیٹ کے زریعے طلبہ کو لیکچرز دے رہے ہیں جس میں قبائلی طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے، قبائلی طلبہ کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں کمزور انٹرنیٹ سروس اور لوڈشیڈنگ کیوجہ سے انہیں آن لائن کلاسز میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے، آن لائن کلاسز میں اساتذہ کے لیکچر ز کے سمجھ اس طرح نہیں آتی جسطرح کلاس کے دوران لیکچرز میں وہ سمجھ رہے تھے، ان کا کہنا ہے کہ پشاور کی ایک نجی یونیورسٹی نے انہیں امتحان کیلئے بنک میں فیس جمع کرنے اور7 اپریل کو امتحان دینے کی اطلاع دی ہے جس کیلئے وہ تیار نہیں،آن لائن امتحان دینے کا ہمارا تجربہ بھی نہیں، اگر اسطرح اچانک اور انٹرنیٹ کے زریعے ہم سے امتحان لیاگیا تو ہمارے نتائج بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبعلموں کو فیس جمع نہ کرنے کی صورت میں انہیں فیل تصور کرنے کے بارے میں بھی بتادیا ہے جو کہ شہروں سے دور طلبہ کو لاک ڈاؤ ن کیوجہ سے جمع کرنا انتہائی مشکل ہے اور طلبہ کو فیل تصور کرنا ان کی ساتھ زیادتی ہوگی انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آن لائن امتحان کو منسوخ کرکے چھٹیوں کے بعد دیگر یونیورسٹیوں کیطرح ان سے بھی امتحان لیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -