کرک میں کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق، تعداد 5 ہو گئی

کرک میں کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق، تعداد 5 ہو گئی

  

کرک (بیورورپورٹ) کرک میں کورونا کے دو نئے مریضوں کی تصدیق، تعداد پانچ ہوگئی، صابر آباد اور میٹھا والا میں متاثرہ محلوں کو سیل کر دیا گیا، دونوں مریضوں کے 236قریبی رشتہ داروں کو کورنٹائن کیا گیا۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرک میں کورونا کے دو نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کی وجہ سے کرک میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی ہے، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صابر آباد کے ڈاکٹر گل حسن اور شہر کے نواحی علاقے میٹھاوالا کے نوجوان عامر شہزاد ولد عبد الرحمان کے نمونے گذشتہ دنوں لیبارٹری بجھوائے گئے تھے اور دونوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسو لیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، گذشتہ روز دونوں کے لیبارٹری رپورٹ مثبت موصول ہوئے۔ڈاکٹر گل حسن صابر آباد میں گھر کے ساتھ پرائیوٹ کلینک چلاتا ہے جبکہ نوجوان عامر شہزاد کرک ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ملازم ہے دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے ٹیسٹ رپورٹس مثبت آنے پر صابر آبادا ور میٹھا والا میں متاثرہ محلوں کو سیل کرکے صابر آباد میں 86اور میٹھا والا میں 150افراد کو ااپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ بنا کرمحفوظ کر لیا جس کیلئے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -