خیر آبا د ماربل چپس گراینڈنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس‘ مراعاتی پیکیج کا خیر مقدم

خیر آبا د ماربل چپس گراینڈنگ ایسوسی ایشن کا اجلاس‘ مراعاتی پیکیج کا خیر مقدم

  

جہانگیرہ (نمائندہ)جہانگیرہ خیر آبا د ماربل چپس گراینڈنگ ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس زیر صدارت عباد علی اور میاں فضیلت شاہ،جنید ماربل انڈسٹری میں منعقد ہوا اجلاس میں حضرت یونس، شوکت سعید، صادق شاہ، امجد آفریدی، تیمور علی خان، محمد ابرار، ولی رحمان، صدام خان، فرحان خان خٹک نے شرکت کی اجلاس میں ویڈیو لنک کے زریعے میاں فضیلت شاہ بھی شریک رہے اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قراداد کے زریعے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ماربل انڈسٹری کو دئیے گئے مرعاتی پیکج کا خیر مقد م کیا گیا اور اس پیکج کو صنعتی انڈسٹریز کیلئے معاون قرار دیا اجلاس میں رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات پر من و عن عمل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جہانگیرہ انڈسٹریز ایریا کیلئے اعلان کردہ دو نئے فیڈرز کو جلد از جلد فعال بنایا جائے جس سے نہ صرف حکومتی ریونیو میں خاطر خوا اضافہ ہوگا بلکہ ڈبل شفٹ سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جہانگیرہ خیر آباد کو انڈسریز زون ڈیکلئیر کیا جائے۔ماربل انڈسٹریز کے عہدیداروں نے اس موقع پر وزیرصنعت اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کے صنعت دوست پالیسوں کو سراہا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -