ًٍٍٍٓافغان باشندوں کی واپسی کیلئے طور خم اور چمن سرحدیں آج 4روز کیلئے کھولی جائینگی

ًٍٍٍٓافغان باشندوں کی واپسی کیلئے طور خم اور چمن سرحدیں آج 4روز کیلئے کھولی ...

  

ً ًاسلام آباد (سٹاف رپورٹر)افغانستان واپس جانے کے خواہشمند باشندوں کیلئے طورخم اور چمن سرحدیں آج پیر سے چار روز کیلئے کھولی جائیں گی۔پاکستان نے یہ اقدام افغانستان کی خصوصی درخواست اور انسانی بنیادوں پر کیا ہے۔بطور ہمسایہ ملک اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں پاکستان نے افغانستان کے عوام کیساتھ خصوصاً عالمی وبا ء کے تناظر میں یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کرونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاک افغان سرحد کو بھی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔کرونا لاک ڈاؤن کے بعد پاک افعان بارڈر کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک روزکیلئے کھولنے کے بعد مکمل سیل کر دیا گیا تھا جس کے باعث ہزاروں افغان شہری پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ایسے میں افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو عارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کی درخواست پر افغان شہریوں کو واپس جانیکی اجازت دیدی ہے۔پاکستان میں افغان سفیر عاطف مشعل نے کہا کہ ویزا رکھنے والے افعان شہری 3 دن تک افغانستان جا سکتے ہیں۔ 6 سے 9 اپریل تک طورخم اور سپین بولدک کے راستے سے افغانستان جایا جا سکتا ہے۔حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد روزانہ ایک ہزار افغان شہری پاکستان سے افعانستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل 27 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کو مزید دو ہفتوں کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

افغان سرحد

مزید :

صفحہ اول -