فیصل واوڈا بھی مستحقین کی مدد کیلئے میدن میں آگئے

    فیصل واوڈا بھی مستحقین کی مدد کیلئے میدن میں آگئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشکل وقت میں سفید پوش افراد تک مالی مدد پہنچانے کا مشن، وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈابھی میدن میں آگئے، انہوں نے اپنے حلقے کی عوام کو راشن گھر گھر پہنچانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سلسلے میں اتوارکو ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاکہ سندھ حکومت نے کوشش کی ہے،ان کی نیت پر شک نہیں، ہم سے جو ہوسکے گا کریں گے۔ سیکیورٹی ادارے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دین کی باتیں کرنے والوں کیخلاف بات کرنا باعث شرم ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں سفید پوش افراد تک مالی مدد پہنچانیکا کام شروع کر رہا ہوں،حکومتی سرپرستی کے بغیر دوستوں کے تعاون اور ذاتی اخراجات سے مہم شروع کر دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کسی بھی رکن اسمبلی کی طرف سے سرکاری تعاون کے بغیر یہ سب سے بڑی مہم ہو گی،راشن اور مالی تعاون پر مشتمل امداد یونین کونسل اور وارڈز کی سطح پر تقسیم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کی مدد سے عوام کی دہلیز تک راشن پہنچائیں گے، مہم میں سفید پوش طبقے کی عزت نفس کا خاص خیال رکھا جائے گا۔مکمل مہم دوست احباب کے تعاون اور ذاتی اخراجات سے چلے گی۔کسی قسم کا سرکاری فنڈ یا اثرو رسوخ استعمال نہیں ہوگا۔فیصل واوڈانے کہاکہ ہفتہ وار امدادی مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے جائیں گے۔کرونا کسی ایک طبقے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔لاک ڈاؤن کرنا آسان ہے، اصل چیلنج اس سے متاثرہ طبقے کی مدد ہے۔انہوں نے کہاکہ دیگر ارکان اسمبلی بھی مشکل وقت میں حلقے کی عوام سے ہر ممکن تعاون کریں۔انہوں نے رینجرز، پولیس اور فوج کی طرف سے بہترین انتظامات پر ان کے مشکور ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -