پاک بحریہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

  پاک بحریہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

  

کراچی(آئی این پی)  پاک بحریہ کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ساحلی پٹی سمیت مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کم آمدنی والے ملازمین اورنواحی جزیروں کے ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی کچی آبادیوں اور لاہور کی یونین کونسلز میں بھی راشن تقسیم کیا گیا۔ترجمان  کے مطابق پاک بحریہ کرونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پاک بحریہ

مزید :

صفحہ اول -