ٍٍمزدوروں کے بارے میں اعدادو شمار کا کوئی نظام نہیں: اسد عمر 

ٍٍمزدوروں کے بارے میں اعدادو شمار کا کوئی نظام نہیں: اسد عمر 

  

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے تعمیرات کے شعبے سے منسلک محنت کش برادری کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے پر عائد پابندیاں ختم کی ہیں،حزب اختلاف کی جماعتیں مستحق طبقات کی مدد کے لئے آگے آئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے اقدامات تعمیراتی کام سے منسلک یومیہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے مصائب اور مشکلات ختم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں کام کرنے والے محنت کش طبقے کے بارے میں اعدادوشمار کا کوئی باضابطہ نظام نہیں ہے۔کروناوائرس کی وبا ء کے تناظر میں مستحق خاندانوں میں اشیائے خوردونوش کی تقسیم کیلئے ٹائیگر فورس کے نام کے انتخاب کے بارے میں ایک سوال پر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور دوسری حکومت مخالف جماعتوں کو ٹائیگر کے نام پر اطمینان کا اظہار کرنا چاہیے کیونکہ مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے انتخابی مہم کے دوران یہ نعرہ استعمال کیا۔انہوں نے حزب اختلاف کو مشورہ دیا کہ وہ کم آمدن والے گروپوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -