اسلام آبادہائیکورٹ ،پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس میں حفیظ الدین کو نوٹس جاری ،جواب طلب

اسلام آبادہائیکورٹ ،پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس میں حفیظ الدین کو نوٹس ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس میں حفیظ الدین کو نوٹس جاری ،جواب طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین کو نوٹس جاری کردیااور آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی رجسٹرار تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے نئے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو تعینات کردیا؟، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ ابھی تک تعینات نہیں کیا گیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست پر اعتراضات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی،عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے کمرہ عدالت میں نوٹس وصول کر لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -