آج اگرلائسنس مل گیا تو وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردیں گے،فوادچودھری

آج اگرلائسنس مل گیا تو وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردیں گے،فوادچودھری
آج اگرلائسنس مل گیا تو وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردیں گے،فوادچودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ وینٹی لیٹرز کے 2 ڈیرائن منتخب ہوئے ہیں آج ڈریپ کی میٹنگ ہے ،آج اگرلائسنس مل گیا تو وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردیں گے ،وفاقی وزیر کاکہنا ہے کہ 8 سے 10 دن میں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سما نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وینٹی لیٹرز کے 2 ڈیرائن منتخب ہوئے ہیں آج ڈریپ کی میٹنگ ہے ،آج اگرلائسنس مل گیا تو وینٹی لیٹرز کی تیاری شروع کردیں گے ،انہوںنے کہاکہ وینٹی لیٹرز کی لاگت ایک تہائی ہو گی جس قیمت میں ہم خرید رہے ہیں انہوں نے کہاکہ8 سے 10 دن میں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ سوسائٹی میں بہت ڈپریشن ہے ایسے رہن سہن کاکوئی عادی نہیں ہے ،ان حالات میں ہم بہت ایسے کام کرسکتے ہیں جو نہیں کر پا رہے تھے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیسٹنگ صلاحیت ابھی اتنی زیادہ نہیں ہے مگر اتنی کم بھی نہیں ہے جتنی شروع میں تھی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -