کورونا وائرس کا چیلنج ساری دنیاکودرپیش ،بساط سے بڑ ھ کر اقدامات وقت کی ضرورت ہے،وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا

کورونا وائرس کا چیلنج ساری دنیاکودرپیش ،بساط سے بڑ ھ کر اقدامات وقت کی ضرورت ...
کورونا وائرس کا چیلنج ساری دنیاکودرپیش ،بساط سے بڑ ھ کر اقدامات وقت کی ضرورت ہے،وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑانے کہاہے کہ کورونا وائرس کا چیلنج ساری دنیاکودرپیش ہے ،صوبائی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کےلئے بہت کام کیا اور بہت کرناباقی ہے،بساط سے بڑ ھ کر اقدامات وقت کی ضرورت ہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرصحت خیبرپختونخوا تیمور جھگڑانے کہاکہ تیاری 100فیصد مکمل نہیں ہوسکتی ،وائرس آگے اور ہم پیچھے ہیں،پشاور اور مردان سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے لیکن لاک ڈاوَن سے کم ہوگئے،کوروناوائرس سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معیشت کی ترقی کونظر انداز نہیں کرسکتے،کورونا وائر س کے خلاف ملک بھر کے طبی عملے کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ٹیسٹنگ استعداد بڑھا رہے ہیں ،پاک افغان سرحد افغانستان حکومت کی درخواست پر کھولا گیا،افغانستان کے لیے سپلائی چین بحال نہ ہوتی تو وہاں لوگ بھوک سے مرجاتے ،پاکستان کی بڑائی ہے وہ ہرقسم کے حالات میں ہمدردی کا مادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے کیسز سائنسی طور پر رپورٹڈ تعداد سے زائد ہوسکتی ہے،امریکہ جیسا ملک کہہ رہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ کیسز سے زائد ہوسکتے ہیں۔