”سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، شوگر سکینڈل میں براہ راست کوئی فائدہ نہیں اٹھایا“ چودھری مونس الٰہی کا موقف بھی آگیا

”سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، شوگر سکینڈل میں براہ راست کوئی فائدہ ...
”سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، شوگر سکینڈل میں براہ راست کوئی فائدہ نہیں اٹھایا“ چودھری مونس الٰہی کا موقف بھی آگیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ شوگر سکینڈل میں براہ راست کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔چودھری مونس الہیٰ نے ایف آئی اے ابتدائی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن ملوں میں چینی بک چکی ہے، اس کو جلد از جلد اٹھوایا جائے۔ اگرایسا نہ ہوا تو چینی کا مزید بحران آئے گا۔

انہوں نے تردید کی کہ رحیم یار خان شوگر مل کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، صرف بالواسطہ شیئر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے مطابق چینی کی قومی برآمدات میں رحیم یار خان شوگر مل کا حصہ صرف 3.14 فیصد ہے۔ رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہوں، امید ہے لوگ حقائق کو ذمہ داری سے پیش کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -