PIA کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

PIA کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق
PIA کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق

  

لاہور (ویب ڈیسک) کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے، جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 47ہوگئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 179کیسز سامنے آگئے ، مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے بڑھ گئی جبکہ ملک میں اب تک 170 افراد مکمل صحتیاب ہو چکے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -